عرفان ملک :عید کی شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کا مارکیٹس میں رش لگ گیا، لاہور پولیس نے شہر کے سولہ بازوں میں خواتین تحفظ کاؤنٹر بنا دیئے اور سادہ کپڑوں میں خواتین پولیس اہلکار بازاروں میں تحفظ کیلئے گشت کرینگی۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے پینسٹھ بازوں میں سیکورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس کے لیے ماہ رمضان سے پہلے ہی مارکیٹ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ عید شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو ہراسگی ، ڈکیتی چوری سمیت دیگر عوامل سے محفوظ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروقار لائے جا رہے ہیں جس کے لیے بازاروں میں خواتین پولیس اہلکاروں کا پیدل گشت بھی شروع کروا دیا گیا ہے جبکہ پٹرولنگ اور ناکہ جات کو مارکیٹس کے قریب بڑھا دیا گیا ہے۔