لاہور : ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، انسانی سمگلنگ،ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

5 Apr, 2024 | 12:40 PM

عرفان ملک: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کاانسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، کینال روڈ سے انسانی سمگلر گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔کارروائی لاہور کے علاقے علی ٹاون میں واقع پاک عرب ٹیکنیکل ٹریڈ پر کی گئی جس کے دوران ملزمان عزیز الرحمان، محمد عمران اور ساجد حسین کو گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 39 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر تے اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بھی وصول کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں