ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔