ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان سے بات چیت کرنے  کیلئے تیار

آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان سے بات چیت کرنے  کیلئے تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )نئے قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو گیا ۔

  تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نےنئے قرض پروگرام کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے،نئے قرض پروگرام پر آنے والے مہینوں میں مذاکرات ہوں گے،پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اورمعاشی اعتماد بحال ہو رہا ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری سے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

 ترجمان آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہےکہ آخری قسط کے بعد پاکستان کو موصول شدہ رقم بڑھ کر3 ارب ڈالرز ہوجائے گی،نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے قرض پروگرام پرسختی سے عملدرآمد کیا ،نئی حکومت معاشی مضبوطی کا ارادہ رکھتی ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کے تخمینوں کے اعدادو شمار آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے،گزشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان 3ارب ڈالرز کےقلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوئے تھے ،پاکستان کے ساتھ سٹاف کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے تھا ۔