(جنید ریاض)مطالعہ پاکستان ،اسلامیات کی نمبر آف سکیم کے تحت نئی کتابیں چھاپنے کی درخواست،لاہور بورڈ نے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کو درخواست دے دی۔
مراسلہ کے مطابق لاہور بورڈ نے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کو درخواست میں کہا ہے کہ دونوں کتابیں 50کی بجائے 100نمبرز کے لحاظ سے تیار کی جائیں،نہم میں اسلامیات کے 100،دہم میں مطالعہ پاکستان کے100نمبر رکھے جائیں۔
دونوں پارٹس میں اب 50، 50نمبرز کی بجائے 100،100نمبرز کا پیپر ہوگا،نہم جماعت میں اسلامیات لازمی کا 100مارکس کا پرچہ مارچ 2025 میں لیا جائیگا۔
دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کا 100نمبرز کا پیپر مارچ 2026 میں لیا جائےگا۔مذکورہ مضامین کے امتحانات فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کی طرح ہوا کریں گے۔