حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل دوبارہ طلب

5 Apr, 2023 | 11:31 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دوسرے دن بھی جاری رہے گا، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد  اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا کل بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں آئیندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام قانونی اور آئینی آپشن کھلے رکھے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا.

 ذرائع  کے مطابق کابینہ نے  سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کئے جانے کی توثیق قومی اسمبلی سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف جوڈیشل مس کنڈکٹ پر ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں