پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی چوک میں یوم تشکر

5 Apr, 2023 | 11:05 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی چوک میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان لبرٹی چوک میں یوم تشکر منا رہے ہیں۔اس کے علاوہ رہنما پاکستان تحریک حماد اظہر، یاسمین راشد، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، غلام محی الدین دیوان، ندیم بارہ لبرٹی چوک موجود ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کا کی بڑی تعداد لبرٹی چوک میں موجود ہے۔

دوسری جانب لبرٹی چوک بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے  کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں