ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر ضلع سے 3 کارکنوں کا انتخاب کروں گا، منتخب کارکنوں کو ایک مخصوص نمبر دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افطاری کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکل سے انٹرویو شروع کر رہا ہوں، کارکن اپنے اضلاع کے مسائل سے آگاہ کریں گے،آپ کی رائے بھی انٹرویوز کے وقت زہن میں رکھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نظریہ ضرورت کو رد کردیا، ایسا فیصلہ دیا جو ماضی میں عدالتیں ایسا فیصلہ نہیں کرتی تھیں، ماضی میں عدالتیں طاقتور اور نظریہ ضرورت کے ساتھ چلتی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب قوم آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے تو قوم آزاد ہوجاتی ہے، غلام قومیں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کرتی ہیں۔ ہماری جدو جہد آزادی کی جدو جہد ہے،حقیقی آزادی انصاف سے آتی ہے،آزادی کی جدو جہد کے لیے مرنے والا انسان شہید ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ لوگ اپنے حلقے میں جائیں تو لوگوں کو حقیقی آزادی کی تبلیغ کریں۔