رکشہ ڈرائیور گھربیٹھے کروڑ پتی بن گیا، کیسے؟ حیرت انگیز خبر

5 Apr, 2023 | 08:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ماہ رمضان میں رکشہ ڈرائیور کی قسمت جاگ اٹھی، گھر بیٹھے بیٹھے کروڑ پتی بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی میں رہنے والامسلمان رکشہ ڈرائیورگیم کے ذریعے کروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔ شہاب الدین منصوری نامی ڈرائیور نے آن لائن کرکٹ گیم ’’فینٹسی کرکٹ لیگ‘‘ میں 49 روپے والی کٹیگری میں ایک ورچوئل ٹیم تشکیل دی اور اس کی اس ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی یوں اس نے گھر بیٹھے ہی ڈیڑھ کروڑ روپے کما لیے۔
رکشہ ڈرائیور نے اتوار کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز ایلون پنجاب میچ کے دوران یہ انعام جیتا۔انعام جیتنے کے بعد شہاب الدین نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے اس آن لائن گیم پر اپنی قسمت آزما رہا تھا۔

واضح رہے کہ ڈرائیور نےانعامی رقم جیتنے کے بعد اپنا ذاتی گھر بنانے اور باقی رقم سے ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اس سے قبل وہ مدھیہ پردیش میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا تھا۔

مزیدخبریں