ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی حکومت نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تنخواہیں روکنے کی سفارش کر دی  

کے پی حکومت نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تنخواہیں روکنے کی سفارش کر دی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کردیا۔

 محکمہ اطلاعات کے پی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا پراجیکٹ ختم کر کے محمکہ خزانہ کو مراسہ بھیج دیا جس میں انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ہزار 109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے تھے، نگراں حکومت پراجیکٹ کو جاری نہیں رکھ سکتی۔

 محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مراسلے میں مزید کہا کہ پراجیکٹ وسائل کا ضیاع ہے، پراجیکٹ کے تمام امور بند ہو چکے ہیں، البتہ انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ فوری روک دی جائے۔