(شاہد ندیم سپرا) داتا دربار میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے والوں کا انتظار ختم،معتکفین کے حتمی فہرست 7 اپریل کو احاطہ دربار میں آویزاں کر دی جائے گی۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کروانے کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ داتا دربار انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کی روشنی میں درخواستگزاروں سےمتعلقہ تھانے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس پر ایک ہزار پانچ سو پچیس افراد نے کوائف مکمل کر کے درخواستیں جمع کروا دی ہیں جبکہ دیگر 175افراد کی درخواستیں جمع ہونے پر اعتکاف بٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا، انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کیلئے سحری و افطاری کا خصوصی اہتمام ہو گا جبکہ طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔