تعلیم کیلئے ترقیاتی بجٹ 45 ارب روپے رکھنے کی تجویز

5 Apr, 2023 | 01:32 PM

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اگلے مالی سال کیلئے 45 ارب روپے بجٹ رکھنے تجویز کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

اگلے مالی سال کیلئےتعلیم کا ترقیاتی بجٹ 45 ارب روپے تک ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اگلے مالی سال کیلئےتجویز کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے ، رواں مالی سال میں سکول ایجوکیشن کا بجٹ 39 ارب تھا۔اگلے مالی سال میں انصاف آفٹر نون سکولوں اور پیف کیلئےبھی خصوصی بجٹ ہوگا، بجٹ تجویز پی این ڈی کو بھجوائی جائے گی۔

نان سیلری بجٹ میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے، سکولوں میں نئے کلاس رومز کیلئے بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں