ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر خزانہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

سابق وزیر خزانہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں بے ضابطگیاں ہونے پر سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے،  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر خزانہ کو 8 اپریل کو طلب کیا ہے۔

ہاشم جواں بخت پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند ٹھیکے داروں کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر ٹھیکے دیئے،رحیم یار خان اور میانوالی میں ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے باوجود متعدد سکیمیں نا مکمل ہیں،تر قیاتی سکیموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔