ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی: مولانا اسعد محمود

خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی: مولانا اسعد محمود
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے بے انصافی کی اور عدل کا جنازہ نکالا، خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی, اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے، آپ اگر عدالت کے اندر اتفاق پیدا نہیں کرسکتے تو اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے ، وزیراعظم نہ آپ کو تنہا چھوڑیں گے نہ آئین اور پارلیمان کو تنہا چھوڑیں گے۔