عدت کے دوران نکاح؟ عمران خان اور بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئے

5 Apr, 2023 | 10:09 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عدت کے دوران نکاح کے الزام پر دونوں کے خلاف کارروائی  کیلئے عدالت میں درخواست دائر  کردی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہری محمد حنیف نے درخواست دائر کی جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔شہری نے دونوں کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کیے بغیر نکاح کیا جو غیرقانونی ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی کاپی بھی شکایت کے ساتھ منسلک ہے۔

درخواست گزار نے آج عدالت کے سامنے ابتدائی بیان قلمبند کرادیا جس کے بعد درخواست پر مزید سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔

مزیدخبریں