(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گی, اجلاس میں اراکین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد متحدہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی.
ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 239 سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 میں ضمنی الیکشن 18 اپریل جبکہ بلدیاتی انتخابات تیس اپریل کو ہوں گے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے، سب کو ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، ہماری نظریں عام انتخابات کی طرف اور اُس پر بھرپور محنت جاری ہے۔