(عبداللہ معروف)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس ، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین کسی ڈکٹیٹر نے اتنی بے دردی سے نہیں روندا جتنا عمران خان نے روندا ،اگر آج عمران خان کو آئین توڑنے کی سزا نہ دی گئی تو کل کوئی بھی توڑ سکتا ہے۔
ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کل ملک میں بہت پروپیگنڈا ہو رہا ہے ۔عمران خان آج بھی نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہا ہے ،جو شخص آئین توڑ سکتا ہے اس کیلئے خط قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
نیشنل سیکورٹی کمیشن کا غلط استعمال کیا گیا۔فارن ڈیپلومیٹ سے عمران خان کی تصویریں میرے پاس موجود ہے ۔عمران خان صاحب قرضہ 25 ہزار ارب سے 50 ہزار ارب ہوگئے، یہ کس ملک کی سازش ہے۔
پاکستان کا آئین کسی ڈکٹیٹر نے اتنی بے دردی سے نہیں روندا جتنا عمران خان نے روندا ،آج سپریم کورٹ میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ آئین ہے۔آئین میں غداری کی سزا آڑٹیکل 6 ہے ۔اگر آج عمران خان کو آئین توڑنے کی سزا نہ دی گئی تو کل کوئی بھی توڑ سکتا ہے ۔کیا سپیکر اپنی رولنگ سے آئین کی دھجیاں اڑا سکتا ہے ؟عمران خان آپ کو کوئی حق نہیں اب پی ٹی وی کو استعمال کریں۔