(شہزاد خان)شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ،حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں 39 ہزار 551 روپے فی میٹرک ٹن کمی کردی جس سے شہر سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں خاطر خواہ 40 روپے کمی ہوگئی ہے۔
مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بالآخر اچھی خبر ہے کیونکہ طویل عرصے بعد عوامی ایندھن ایل پی جی 40 روپے فی کلوگرام سستا ہوا ہے ۔شہر لاہور میں اب ایل پی جی 195 سے 200 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہی ہے۔ 40 روپے کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 472 اور کمرشل سلنڈر 1816 روپے سستا ہوا ہے ،اب صارفین کو گھریلو سلنڈر 2360 اور کمرشل سلنڈر 8900 روپے تک مل سکے گا ۔
مہنگائی کے ستائے عوام نے ایل پی جی سستی ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی کے اس دور میں یہ تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔