وزیراعظم عمران خان نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

5 Apr, 2022 | 09:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ماضی میں بڑی غلطی ہوئی جس کی ہمیں سزا ٹھانا پڑی،بیرون ملک سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے،جوبیرونی سازش کاحصہ تھےان کوالیکشن میں سبق سکھائیں گے۔

  وزیراعظم عمران خان نے مخالفین اور باغی ارکان کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا کہ سب کو الیکشن کی تیاری کرنی ہے،اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا،اس بار سوچ سمجھ کر اپنے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے،ماضی میں بڑی غلطی ہوئی جس کی ہمیں سزا ٹھانا پڑی،جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کو ٹکٹ دیں گے،جوبیرونی سازش کاحصہ تھےان کوالیکشن میں سبق سکھائیں گے۔یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گےبلکہ ان کی سیاسی قبریں بنیں گی.

بیرون ملک سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے،باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی،یہاں موجودغدارسازش کاحصہ بنے،سب کو پتہ ہے کس نے اچکن سلوائی ہوئی تھی،ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا،جن کا پیسہ باہر پڑا ہے وہ یہی کہیں گے بھکاریوں کا کوئی انتخاب نہیں ہوتا۔

تحریک انصاف کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے لوگوں نے ضمیر کا سودا کیا،ضمیر کا سودا کرنےوالوں کو صرف تاحیات نااہل نہیں بلکہ جیل میں بھی ڈالا جائے،ان غداروں کےخلاف سپریم کورٹ گئے ہیں ان کا پوری طرح مقابلہ کرینگے،جو بیرونی سازش میں ملوث ہیں وہ سب غدار ہیں،غلام کرنے والوں کو آزاد قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی.

وزیراعظم کاکہناتھاکہ جن کاپیسہ باہر پڑا ہےوہ غلامی کریں گے ہم نہیں،ضمیرخرید کر ارکان کو ہوٹل میں بند کیاہواہے، شہبازشریف نے پوری قوم کو بھکاری قرار دیا،30سال سےیہ لوگ ملک سےباہرپیسہ بھیجتےرہےہیں،تھری اسٹوجز کی دولت ملک سے باہر پڑی ہوئی ہے،یہ ملک اور جمہوریت کے غدار ہیں ، یہ آنے والی نسلوں سے بھی غداری کررہے ہیں۔

10سے 15ارب میں ارکان کو خریدا گیا یہ کون سی جمہوریت ہے؟ایف نائن پارک اسلام آبادمیں کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کریں، لاہور میں ان غداروں کےخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے،چاہتے ہیں کہ ہر روز احتجاج سے امریکہ کو پیغام جائے کہ یہ زندہ قوم ہے۔

مزیدخبریں