روس یوکرین جنگ، کمسن بیٹی  ماری گئی تو کیسے پہچانوں گی؟یوکرینی ماں کا انوکھا اقدام

5 Apr, 2022 | 07:24 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)روس کے یوکرین میں  حملے کے پیش نظر اور  مار دھاڑ سے خوفزدہ یوکرائنی  ماں نے اپنی کمسن بیٹی کی کمر پر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے نام اور ان کے نمبرز لکھ دیے ہیں۔
 بچی کی تصویر ٹوئٹر پر وائرل  ہو چکی ہے  جس میں بچی کی کمر پر اس کا نام، کچھ فون نمبرز اور نام لکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔


 یہ تصویر یوکرینی صحافی انستاسیا لپاتینا نے منگل کو شیئر کی اور لکھا کہ یوکرینی مائیں اپنے بچوں کے جسموں پر خاندان والوں کے رابطہ نمبر لکھ رہی ہیں تاکہ اگر وہ ماری جائیں تو ان کے بچوں کی پہچان ہوسکے۔

مزیدخبریں