(ویب ڈیسک)روس کے یوکرین میں حملے کے پیش نظر اور مار دھاڑ سے خوفزدہ یوکرائنی ماں نے اپنی کمسن بیٹی کی کمر پر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے نام اور ان کے نمبرز لکھ دیے ہیں۔
بچی کی تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہو چکی ہے جس میں بچی کی کمر پر اس کا نام، کچھ فون نمبرز اور نام لکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔
Ukrainian mothers are writing their family contacts on the bodies of their children in case they get killed and the child survives. And Europe is still discussing gas. pic.twitter.com/sK26wnBOWj
— Anastasiia Lapatina (@lapatina_) April 4, 2022
یہ تصویر یوکرینی صحافی انستاسیا لپاتینا نے منگل کو شیئر کی اور لکھا کہ یوکرینی مائیں اپنے بچوں کے جسموں پر خاندان والوں کے رابطہ نمبر لکھ رہی ہیں تاکہ اگر وہ ماری جائیں تو ان کے بچوں کی پہچان ہوسکے۔