ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا

India blocked 18 youtube channels
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت نے مبینہ طور پر جعلی خبریں پھیلانے کے الزام میں چار پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے چار پاکستانی، 18 یوٹیوب چینلز ، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔
واضح رہے انڈیا میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔
 بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ کہ بلاک کیے گئے یوٹیوب چینل ملک کی سلامتی اور انڈیا کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس معاملات کے حوالے سے جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث تھے۔بلاک کیے گئے چینلز کے شیئر کردہ مواد کو 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔