(علی اکبر) وزیراعظم عمران خان سے چودھری پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے منحرف اراکین کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔منحرف اراکین اگر واپس نہ آے تو ہم الیکشن نہیں جیت سکتے۔ق لیگ نے عمران خان کو واضح کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کا نے چوہدری پرویز الہی کو جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد آئندہ کا فیصلہ کریں گے,عمران خان کا کہناتھا کہ ضرورت پڑی تو قانونی راستہ نکال کر پنجاب اسمبلی کی بھی تحلیل کردیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور گورنر ہاوس پہنچے، گورنر ہاوس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، نامزد وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ گورنر ہاوس بھی موجود تھے۔اجلاس میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کل پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا.