سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ  

5 Apr, 2022 | 05:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 169 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 928 ڈالر فی اونس ہے۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوگیا ،  ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  184 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر جمعے کو 184.09 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں