ایپل آئی فون 14 پرو کے طوفانی کیمرے کی تفصیل منظرعام پرآگئی  

5 Apr, 2022 | 05:46 PM

 ویب ڈیسک : ستمبر میں ریلیز ہونے والے ایپل آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کے طوفانی کیمرے  کے  دل چسپ فیچرز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کے جدید اور دلکش آئی فون 14 پرو اور 14پرومیکس میں اس دفعہ سب سے زیادہ طاقتور کیمرے یعنی 12 میگا پکسلزکی بجائے 48 میگا پکسلز کے کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ آئی فون کے جدید ترین ماڈلز کے آنے سے پہلے ہی ان کی تفصیل لیک کرنے کی ماہر ویب سائی ''فشنگ 8'' کا کہنا ہے کہ 48 میگا پکسلز کے کیمرے ہی میں 1/1.3 انچ سائز کا سینسرنصب ہوگا۔ جبکہ  پکسلز کا لیول CuCu بانڈنگ ہو گا  جبکہ کیمرے کی اپنی DRAM ( ڈائنامک رینڈم ایکسس میموری) چپ ہوگی۔  ڈوئل 1/12 بٹ اے ڈی کا سینسر اور کلئیر ایچ ڈی آر ، ڈی او ایل ایچ ڈی آر اور ڈی او ایل کلئیر ایچ ڈی آر کی خصوصیت کے حامل کیمرے  فل ریزولیوشن کے حامل ہیں۔

آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کی ایک اور اضافی خصوصیت اس کا 21 فیصد بڑا سینسرایریا ہے جو کہ آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس کے کیمرے میں 1/1.65 انچ ہے  یادرہے سام سنگ میں 52 میگا پکسلز کے  جی این 1 کیمرے جو پلکسز 6 اور پکسل 6 پرو میں استعمال کئے جار ہے ہیں میں بھی 1/1.3 انچ کا سینسر ہے ۔ جس قدر بڑا سینسر ہوگا وہ اتنی ہی زیادہ لائٹ کیپچر کرنے کی صلاحیت رکھے گا اور زیادہ اچھی لائٹ کا مطلب ہے بہترین ویڈیو اور زبردست تصویر۔ اس بڑے سائز کے سینسر سے تصویر دھندلی بھی نہیں ہوگی جبکہ نائٹ موڈ فیچرمیں اس کی تصویر اور ویڈیوز مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔

یادرہے ایپل اپنے جدید ترین آئی فون 14پرو اور 14پرو میکس سمیت اپنی اہم پراڈکٹس کی لانچنگ ستمبر کے مہینے میں کررہا ہے۔

مزیدخبریں