ڈاکوؤں کی پولیس یونیفارم میں لوٹ مار،خطرے کی گھنٹی بج گئی

5 Apr, 2022 | 05:35 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)شہر میں پولیس یونیفارم میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے لیے ناکے لگا لیے، مسلم ٹاون پولیس نے پولیس یونیفارم میں چار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن میں یونیفارم پہنے ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روکنے کے بعد ڈاکوؤں نے   ان سے 35 ہزار نقدی اور دیگر قیمتی زیورات بھی لوٹ لیے  تھے۔

  واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں