(ویب ڈیسک)وزیرِاعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،وزیراعظم کی صوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیرِاعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کےبعدآئندہ انتخابات کے لئےامیدواروں کےتعین/ٹکٹوں کی تقسیم کےحوالےسےاہم امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نےصوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے،تحریک انصاف کا ووٹ بنک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں، بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے اوربھرپورطریقےسےاقتدارمیں لوٹیں گے،انشاءاللہ ۔