حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ؛وزیراعظم، پرویزالٰہی پر پھٹ پڑے

5 Apr, 2022 | 04:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا یہ ملک اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔چودھری پرویزالٰہی  ہوش کے ناخن لیں۔عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا ، ورنہ آئین اور قانون کا جنازہ نکل جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عمران نیازی آئین پاکستان اور سسٹم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،  جب آئین ٹوٹتا ہے تو پھر بنانا ری پبلک وجود میں آتی ہے، یہ ملک اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔

کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین حملہ آور ہوئیں اور سیکریٹریٹ کا عملہ تماشہ دیکھتا رہا،ہمارے نمبرز پورے تھے، پرویزالٰہی کے پاس نمبرز ہوتے تو وہ کیوں اجلاس ملتوی کرتے،چودھری پرویزالٰہی  ہوش کے ناخن لیں،عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا ، ورنہ آئین اور قانون کا جنازہ نکل جائےگا۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے،چند ماہ میں ڈالر 8 روپے بڑھ گیا،اسٹاک ایکسچینج زمیں بوس ہو چکا ہے،آئی ایم ایف سوچ رہا ہے کہ ہم کس سے بات کریں،سپریم کورٹ کو ہر چیز کا نوٹس لینا چاہیے،عوام آج کل ہیجانی کیفیت کا شکارہے،ملک میں آئین وقانون ہوگاتوسب عزت کےساتھ رہ سکیں گے،صوبے کو قانون اور آئین کے مطابق آگے بڑھنے دیں۔

ہم آئین اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےعدالت میں کل اجلاس بلانےکاکہا،خبر آئی پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیاگیا،ہمارے 40 ممبران معطل کرکےاپنےنمبرپورےکرناچاہتےہیں،پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جلد انکوائری ہوگی۔

مزیدخبریں