ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈوکیٹ تحریر کروانیوالے وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Advocates,vehicles,Number,plates,punjab,bar council
کیپشن: Vechicle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈوکیٹ کے الفاظ تحریر کروانے والے وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 اس حوالے سے وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل نے وکلاء کو خبردار کردیا،پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاء کو ایڈوکیٹس والی غیر نمبر پلیٹس 30 اپریل تک اتارنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کے مطابق وکلاء کی اکثریت نے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ کے الفاظ تحریر کررکھے ہیں،گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈوکیٹ کےالفاظ کی تحریر لکھوانا پنجاب موٹر وہیکل آرڈینس 1965 کی خلاف ورزی ہے۔وکلاءاپنی گاڑیوں پر لگائی گئی غیر نمونہ نمبر پلیٹس 30 اپریل تک ہٹا لیں ، مقررہ تاریخ تک گاڑیوں سے  غیر نمونہ نمبر پلیٹس نہ اتارنے والے وکلاء کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔