پیاس سے نڈھال بندر کے ساتھ پولیس اہلکار نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل  

5 Apr, 2022 | 04:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گرمی  کی شدت سے نڈھال ایک بندر کو پولیس اہلکار نے پانی پلا کر شدید پیاس سے نجات دلائی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گرمی سے پریشان پیاسے بندرکو پانی پلانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔شدید گرمی نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی کبھی کبھی امتحان بن جاتی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں پیاس سے پریشان بندر کوتپتی سڑک پرگھومتے دیکھ کرٹریفک پولیس اہلکار سے رہا نہیں گیا۔ پولیس اہلکارنے پانی کی چھوٹی بوتل سے بندرکوپانی پلایا تواس کی جان میں جان آئی۔ راہ گیروں نے بندرکوپانی  پلانے کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرڈال دی جووائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے رحم دل پولیس اہلکار کے ہمدردی کے مظاہرے کی خوب تعریف کی۔

مزیدخبریں