باکمال لوگوں کے لاجواب فیصلے

5 Apr, 2022 | 03:54 PM

(سعید احمد ) باکمال لوگوں کے لاجواب فیصلے، پی آئی اے حکام نے ائیریوسٹس اور کریو ممبران  کے روزہ  نہ رکھنے پر  پابندی عائد کردی۔ 

پی آئی اے حکام نے ائیرہوسٹس اور کریو ممبران کے روزہ نہ رکھنے پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے، روزہ رکھنے کی صورت میں فضائی عملے کو چھٹی کرنے کے حوالے سے سیفٹی بلیٹن جاری کردیا گیا۔

ایڈوائزری کے مطابق روزہ نہ رکھنے کی پابندی میڈیکل وجوہات کے باعث عائد کی گئی، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے کریو ممبر کا لائسنس معطل کردیا جائے گا جبکہ روزہ نہ چھوڑ پانے والے فضائی عملے کو درکار مدت کی چھٹی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق روزہ رکھنے کے خواہشمند درخواست گزاروں کی چھٹی بھی منظورنہیں کی جا رہی۔  عملے کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے روزے کے ساتھ فرائض سر انجام دیتے آرہے ہیں، روزے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا کو ئی واقعہ بھی مبینہ طورپرپیش نہیں آیا۔ 

مزیدخبریں