(علی اکبر) وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس پہنچ گئے، گورنر ہاوس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، نامزد وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ گورنر ہاوس موجود ہیں،اجلاس میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شریک ہونگے، گورنر ہاوس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں کل پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لی جائے گا.