قذافی بٹ: بزدار حکومت کی جانب سے کچی آبادی کے مکینوں کیلئے بڑی خوشخبری کراعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بور ڈآف ریونیو کوضروری ہدایات جاری کردیں۔
اس حوالے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔ کچی آبادیوں میں مقیم لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقو ق ملیں گے۔ساڑھے تین سال کے دوران پنجاب میں ہماری حکومت کا مرکز و محور عام آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود رہا ہے۔
عام آدمی کو بااختیار بنانے اور اس کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔