دھمکی آمیزخط سے متعلق وزیر اعظم نے سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا

5 Apr, 2022 | 03:10 PM

ویب ڈیسک:مراسلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خارجہ کو طلب کیا اور ان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکرٹری اعظم خان ، جوائنٹ سیکرٹری فارن سروس اکیڈمی شعیب سرور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں مراسلےکا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کی منسوخی کےلیے دباو ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کیا گیا۔جس کے بعد دورہ منسوخ نہ کرنے پر امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں