یو اے ای کی پاکستان کو قرض واپسی ایک سال کیلئے مؤخر

5 Apr, 2022 | 02:30 PM

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کر دیا۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ قرض مارچ میں متحدہ عرب امارات کو واپس کرنا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذکورہ قرض 3 سال پہلے پاکستان کو 3 سال کے لئے دیا تھا۔

قرض کی ادائیگی گزشتہ ماہ واجب الادا ہو گئی تھی جس پر پاکستان نے تین سال کی توسیع کی درخواست کی تھی،سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں 6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے تین سال کی مدت کے لیے 2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جو پاکستان نے 2019 میں وصول کیا،یہ دوسرا بڑا قرض ہے جو پچھلے 10 دنوں میں ری شیڈول ہوا، چین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ریلیف ملنے کے باوجود سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم سطح پر پہنچ نہیں پائے۔

خیال رہے کہ چین پہلے ہی 4 ارب 38 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی مؤخر کر چکا ہے۔

مزیدخبریں