ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر مجھ سمیت متحدہ اپوزیشن کے کسی بھی رکن نے کوئی غداری کی ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے آئین کو توڑا اور صدر اور وزیر اعظم نے بھی آئین کو توڑا جب وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی تو صدر نے بھی اپنے دماغ کے استعمال کے بغیر آدھے گھنٹے میں وہ سمری منظور کردی۔
عمران نیازی نے پارلیمان کے 197 ممبرز کو غدار قرار دلوایا ہے، مطالبہ کرتا ہوں آرمی چیف اور DG ISI سے اگر ہم نے غداری کی ہے تو پھر ثبوت قوم کے سامنے لےکر آئیں، اگر ہم نے خارجی طاقت اور خارجی وسائل استعمال نہیں کیے تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ pic.twitter.com/7Kc2Spl5U3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 5, 2022
ہم تو خود یہ ہی چاہتے تھے کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کے لیے ہم عدالت عظمیٰ میں آئے ہیں، اگر اسے حل نہیں کیا جائے گا تو یہ بنانا ری پبلک بن جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس سےبڑھ کر ڈپٹی اسپیکر نے اس ایوان کے 192 معزز اراکین کو آرٹیکل 5 کے تحت غدار قرار دیا ہے، کیا اب یہ غدار اور وفادار کی بحث شروع ہوگی۔
یہ وہ ہی عمران نیازی ہے جس نے فرانس کے سفیر کو نکالنے کے معاملے پر کہا تھا کہ اگر ہم نے فرانس کے سفیر کو نکالا تو ہماری 50 فیصدٹیکسٹائل برآمدات کا خاتمہ ہوجائے گا یہ برآمدات یورپی یونین کو کی جاتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔