کواپریٹیو سوسائٹی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

5 Apr, 2022 | 12:54 PM

سٹی42: ایف بی آر نے پی سی ایس آئی آر کواپریٹیو سوسائٹی کا چار سالہ انکم ٹیکس آڈٹ کرکے دو کروڑ60لاکھ روپے سے زائد ٹیکس عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ ایف بی آر نے مقررہ وقت میں ٹیکس ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کواپریٹیو سوسائٹی کو بھاری جرمانے کا عندیہ دے دیا۔

ایف بی آر نے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی پر سال 2017کا آڈٹ کرکےایک کروڑ 22لاکھ 67ہزارروپے ٹیکس عائد کیا۔سال 2018 کا آڈٹ کرکے 18لاکھ 30ہزار جبکہ 2019 میں58لاکھ 44ہزار روپے ٹیکس عائد کردیاگیا۔اس کے علاوہ سال 2020کے آڈٹ کے بعد 61لاکھ 35ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کیاگیا۔

مزیدخبریں