پاکستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کا اہم بیان آگیا

5 Apr, 2022 | 12:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان سینئر عہدیدار نے تین ماہ کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کو خارج از امکان قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تین ماہ کے اندر عام انتخابات کرانا ممکن نہیں ، عام انتخابات کی تیاریوں میں تقریباً 6 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقوں کی تازہ حد بندی بالخصوص خیبرپختونخوا میں جہاں 26ویں ترمیم کے تحت نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا اور ضلع و حلقہ وار انتخابی فہرستوں کو ہم آہنگ کرنا بڑے چیلنجز ہیں۔

 عہدیدار نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے، اس کے بعد ووٹرز کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا ایک اور بڑا کام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی خریداری، بیلٹ پیپرز کا انتظام اور پولنگ عملے کا تقرر اور تربیت بھی چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز استعمال کیے جانے تھے جو ملک میں دستیاب نہیں اور انہیں درآمد کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنوں کے لیے 20 لاکھ اسٹیمپ پیڈز درکار ہوں گے، یہ صرف ایک مثال ہے جبکہ بھاری مقدار میں قینچی اور بال پوائنٹس سمیت دیگر سامان بھی منگوانا پڑے گا۔

مزیدخبریں