وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ،پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

5 Apr, 2022 | 12:41 PM

علی اکبر:تحریک انصاف  نے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں پارٹی ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو نوٹس جاری کردیے جس میں ارکان کو وزیراعلیٰ  پنجاب کے انتخاب میں پارٹی  کے امیدوار  پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا  ہےکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد  کیا ہے لہٰذا پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویزالٰہی کو ووٹ دیں جب کہ  ووٹنگ کے روز غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کے روز غیرحاضر رہنا یا پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی  ہوگی، خلاف ورزی پرمنحرف ارکان کےخلاف ریفرنس دائرکیے جائیں گے۔

مزیدخبریں