(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے امریکا، برطانیہ و آسٹریلیا سمیت 24ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نےویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرد یئے، جن ممالک پر ویزہ پابندیان عائد کی گئیں ان میں ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، البانیہ، اندورا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرسی، انگولیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، جبرالٹر، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، سنگاپور، امریکا، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کاکہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کیخلاف براہ راست مکمل ہائبرڈ وار مسلط کردی ، مغرب کی اس محاذ آرائی کی وجہ ڈھکی چھپی نہیں، وہ روسی معیشت، ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا کر روس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو ’غیردوست‘ ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا اور ان ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے کیلئے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔
دوسری جانب روس نے 9 اپریل کے بعد 52 دوست ملکوں پرعائد پروازوں کی پابندی ختم کرنے کا ارادہ کرلیا،روس نے کورونا پابندیوں کے باعث ان ملکوں سے پروازوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی تھی۔