(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار کنور ارسلان کو زندگی کا بڑا دکھ مل گیا، ان کے سر سے با پ کی شفقت کا سایہ چھن گیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان نے اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو انسٹاگرام پر افسوسناک خبر دی،انہوں نے لکھا کہ آج میں نے اپنے مینٹور، بہترین دوست والد کو کھودیا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے والد کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے، آمین۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 جنوری کو اداکار کنور ارسلان کی والدہ دنیا فانی سے رخصت ہوگئی تھیں۔