ویب ڈیسک: ادکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے معاملے پر، لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ایف آئی اے نے ادکار خوشبو سمیت سات ملزمان کی عبوری ضمانت میں اکیس اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ادکارہ خوشبو اور دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ایف آئی اے نے ادکار خوشبو سمیت سات ملزموں کی عبوری ضمانت میں اکیس اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے ادکارہ خوشبو اور دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع ہوئی۔عدالت نے مرکزی ملزم کاشف کدو کی بعدازگرفتاری کی ضمانت پر بھی کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کردی۔ادکارہ خوشبو اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے تجت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔