ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا سے متعلق بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں صداقت نہیں ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف چلنے والے تحریک عدم اعتماد کے دوران وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق بیانات کی تردید کردی۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے ، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ اصول صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے۔
Live now! @StateDeptSpox briefs reporters from the State Department, also streaming on https://t.co/j0XDzOZsEi. https://t.co/gGEn6ctNWt
— Department of State (@StateDept) April 4, 2022
واضح رہے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک کوآئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔