فخرزمان کے ایک اننگز میں کئی ریکارڈ

5 Apr, 2021 | 06:42 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان تین روز ون ڈے میچوں میں سریز کا دوسرا میچ تو ہارگیا مگر اس گزشتہ روز ہونے والے کھیل کو بلے باز فخرزمان نے یادگار بنادیا، جنوبی افریقہ کے باولرزکی ان ہی کے گھر میں ایسی دھلائی کی کہ بے بس ہوگئے، فخر نے 193 رنز بناتے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔

تفصیل کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست ہوئی مگر اس میچ میں بلے باز فخرزمان نے اپنے اوپر اٹھی والی ہر آواز کو خاموش کرایادیا،گزشتہ روز ہونے والے میچ میں  پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوتے 50 اوورز میں 342 زنز کا ٹارگٹ پاکستان کو دیا،جواب میں پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائےجو کہ ان کے کیرئیر کا بہترین سکور ہے۔

اس میچ میں فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے باولرز کی ایسے دھلائی کی جس کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، فخرزمان نے 193 رنز سکور کرتے جنوبی افریقہ کے میدان میں 18 چوکے اور 10 چھکے لگائے، فخرجنوبی افریقہ کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بیسٹمین بن گئے،  جنوبی افریقہ سرزمین پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

فخرزمان کا ساتھ کوئی کھلاڑی نہ دے سکا جس کے باعث پاکستان دوسرا ون ڈے ہار گیا۔342 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان نے 324 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو17 رنز سے شکست دے دی۔تین روزہ میچوں کی سریز1-1 سے برابر ہوگئی۔

سریز کا  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14  اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں