(سٹی42) آتشزدگی کے واقعات روکنے کانام نہیں لے رہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی قیمتی جانیں اور بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، آگ لگنے کا ایک اور واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا، آگ مانگا رائیونڈ روڈ پر واقع حرا ٹیکسٹائل ملز میں لگی۔فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے بھاری نقصان کا اندیشہ ظاہر کیاگیا،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڑ پیر کالونی کے رہائشی شفیق کے گھر کی چھت پر اچانک بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی،آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود 40 سالہ شفیق اور اسکی چھ سالہ بیٹی فاطمہ جھلس کر زخمی ہو گئے تھے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بارہا لیسکو کو لٹکتی تاروں بارے اطلاع دی گئی مگر لیسکو کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لیسکو کی نا اہلی کے باعث آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔
یاد رہے کہ آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔