درنایاب: وزیر اعظم پاکستان کا ویژن،کوئی بھوکا نہ سوئے کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان متحرک، این جی اوز کو کھانا سٹور اور پیک کرنے کے لیے خصوصی جگہیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے صاف ستھرا اضافی کھانا تقسیم کرنے والی این جی او ز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صاف ستھرا اضافی کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ این جی اوز کو کھانا سٹور اور پیک کرنے کے لیے خصوصی جگہیں فراہم کی جائیں گی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ این جی اوز صاف ستھرا، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا ضرورت مندوں تک پہنچائیں گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ انتطامیہ رجسٹرڈ این جی اوز کوریسٹورنٹس کا اضافی کھانا تقسیم کرنے میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کوئی بھوکا نہ سوئے کے تحت ضرورت مندوں تک کھاناپہنچائیں گے۔