ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتحادیوں کی راہیں جدا، ن لیگ نے اہم فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے بغیر ہی ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی مشاورت,مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کے لئے 3 مرحلوں پر مشتمل نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں۔

پیپلز پارٹی کے بغیر ہی ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کے لئے نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی ہدایت پر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، سمیت دیگر رہنماؤں نے حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔ 

حتمی منظوری کے بعد ن لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کرے گی۔ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر غور جاری ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناکام معاشی پالیسیوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں علاقائی سطح پر کانرزمیٹنگز، شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کی کال دی جائیں گی۔ 

مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز اپنی سطح پر ان ہڑتالوں میں متحرک کردار ادا کریں گے۔ تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اداروں کی بجائے حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم کو ہدف تنقید کا نشانہ بنائے گی۔