کم خرچ محبت زیادہ؛ عدالت میں پریمی جوڑے کا نکاح

5 Apr, 2021 | 02:34 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

جمال الدین جمالی: محبت جیت گئی، سیشن عدالت میں پریمی چوڑے کا نکاح ہوا، دو ہزار روپے حق مہر موقع پر ادا کیا گیا، نکاح سے پہلے اور نکاح کے بعد ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کے عہدو پیماں بھی ہوئے۔

کم خرچ اور محبت زیادہ۔۔ دو ہزار حق مہر ادا کیا اور شادی ہو گئی۔  سیشن عدالت میں اعوان ٹاؤن کا رہائشی پریمی جوڑا رشتہ ازدواج مین منسلک ہو گیا۔  وکیل اور گواہان کی موجودگی میں سعدیہ اور گلفام نے ایجاب و قبول کیا اور اپنی محبت کو قانونی شکل دے دی۔ اس موقع پر پسند کی شادی کرنے والی سعدیہ اور اس کا شوہر گلفام بہت خوش تھے،  ان کا کہنا تھا ہم ایک دوسرے سے ایک سال سے پیار کرتے تھے آج ان کا پیار امر ہوگیا اور وہ ایک ہو گئے۔

دونوں نے خوشی خوشی نکاح نامہ پر دستخط کیے اور  انگھوٹے لگائے، شادی کی کامیابی کیلئے دعا مانگی اور پھر اظہار عزمِ محبت کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام لیئے۔  سعدیہ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں ہماری محبت جیت گئی گلفام کے گھر والے شادی پر راضی نہیں تھے اس لیئے کورٹ میرج کی ہے، گلفام کا کہنا تھا کہ میں سادیہ کو ہمیشہ خوش رکھوں گا۔
دلہا نے دلہن کو دو ہزار روپے حق مہر موقع پر ادا کیا، مولوی صاحب نکاح پڑھاتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے تاکہ لڑکا لڑکی کی رضامندی اور نکاح کی صحت پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔

مزیدخبریں