ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فخر زمان کو رن آؤٹ کرانے کیلئے ڈی کوک کا اشارہ، شعیب اختر کی تنقید

 فخر زمان کو رن آؤٹ کرانے کیلئے ڈی کوک کا اشارہ، شعیب اختر کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فخرزمان کا 193 رنز پر رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ پروٹیز وکٹ کیپر ڈی کوک کے مشکوک اشارے کے باعث فخر زمان رن آؤٹ ہوئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جی بھر کر بھڑاس نکالی۔ 
جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرا تو دیا لیکن امپائرز کے دو فیصلوں پر شائقین کرکٹ کافی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔ سب سے پہلے تو فخر زمان کی لگائی ہٹ پر باؤما سے کیچ ڈراپ ہوا اور گیند کیپ پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کئے، پھر فخر زمان کا رن آؤٹ جس میں جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کے اشارے واضح طور پر بیٹسمین کی توجہ ہٹانےکا باعث بنے۔
 دوسری جانب پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی کوک نے چیٹنگ کی۔ میں سے اسے سپورٹس مین سپرٹ تو نہیں کہوں گا۔ آئی سی سی قانون کے مطابق توجہ ہٹانے پر 5 رنز ملتے ہیں اور گیند بھی دوبارہ ہوتی ہے۔

 ادھر فخر زمان کا رن آؤٹ بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور اکثر کی رائے ہے کہ ڈی کوک نے فخر کی توجہ ہٹائی۔ بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ 200 رنز مکمل نہ ہونے کا افسوس نہیں لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلوانے پر ضرور دکھ ہوا۔