(حسن خالد)تھانہ چوہنگ کے علاقے میں محبت میں ناکامی ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر 21 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں پسند کی شادی نہ ہونے اور محبت میں ناکامی پر 21 سالہ غلام قادر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی غلام قادر جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اسکی شادی کسی اور لڑکے سے ہوگئی جس پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے متوفی غلام قادر کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔
دوسرے واقعے میں نواں کوٹ کے علاقے بکر منڈی میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق تیس سالہ ارشد علی نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا، ارشد علی کی خودکشی کے اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
لڑکی کی شادی دوسری جگہ ہونے پرنوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا
5 Apr, 2021 | 10:23 AM